• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے بیٹے کو ایک ہفتہ پہلےحراست میں لیا تھا، مقابلے میں مارے جانیوالے 13 سالہ سلیمان کے اہل خانہ کا الزام

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ایک ملزم سلیمان کے اہل خانہ نے الزام لگایاہے کہ پولیس نے ان کے بیٹے کو ایک ہفتہ پہلےحراست میں لیاتھا۔ رات گئے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تقریباً ایک ہفتہ پہلے تھانہ نصیرآباد پولیس 13سالہ سلیمان کو لے کر گئی تھی ۔پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ سلیمان کسی کیس میں مطلوب ہے جس پر اہل خانہ نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ تاہم اب پولیس نے اطلاع دی کہ سلیمان کی لاش ہسپتال میں موجود ہے جسے آ کر وصول کر لیں ،انہوں نے نے پولیس پرالزام لگایاکہان کے بچے کو حراست میں مارا گیا، پہلے اس پرشدید تشدد کیاگیا اور پھر جعلی مقابلہ ظاہر کرکے اسے قتل کردیاگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سلیمان بالکل صحت مند تھا اور کسی بیماری میں مبتلا نہیں تھا اس کی اچانک موت ناقابلِ فہم ہے۔ لواحقین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
اسلام آباد سے مزید