• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے پیچھے منظم گٹھ جوڑ، مخصوص عناصر کی پشت پناہی حاصل ہے، آرمی چیف

بہاولپور(ایجنسیاں)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی گٹھ جوڑہے‘ اس اسپیکٹرم کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں‘جب بھی ریاست اس اسپیکٹرم پر ہاتھ ڈالتی ہے تو ان کے جھوٹے بیانیے سنائی دیتے ہیں۔سی آئی ایم ایس کے دورے کے موقع پر جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔آرمی چیف نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ لگن کے ساتھ تعلیمی عمل مکمل کریں اور قومی ترقی میں بامعنی کردار ادا کے لئے تعلیمی مہارتیں حاصل کریں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اللّٰہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے، جس کو اللّٰہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کبھی بھی اپنے عقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہئے ۔ملکی ترقی کے لئے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے اور بلاوجہ تنقید کی بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔

اہم خبریں سے مزید