• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر بیوروکریسی میں ترقی کا عمل دو سال سے تعطل کا شکار، گریڈ 22 کی 40 اسامیاں خالی

اسلام آباد( رانا غلام قادر)سینئر بیورو کریسی میں ترقی کا عمل دو سال سے تعطل کا شکار ہے۔ گریڈ اکیس سے بائیس میں ترقی کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈسلیکشن بورڈ کا اجلاس 2سال گزرنے کے باوجود منعقد نہیں ہوسکا۔ گریڈ22کی40آسامیاں خالی ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اآخری اجلاس مارچ2023میں منعقد ہوا تھا۔ گریڈ 22 میں ترقی کا خواب لیے کئی افسران گریڈ 21 میں ہی ریٹائرڈ ہوگئے وفاقی سیکرٹری کی نصف سے زائد پوسٹوں پر گریڈ21 کے افسران تعینات، ترقی میں تاخیر سے گریڈ 21 کے افسروں میں مایوسی , بورڈ کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سےپولیس سروس۔ پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس۔ سیکرٹریٹ گروپ۔ فارن سروس۔ ایف بی اآر سمیت مختلف کیڈر کی گریڈ بائیس کی 40سے زائد آسامیاں خالی ہیں۔حال ہی میں وزیر اعظم نے خواجہ آصف اور بلاول بھٹو کو بورڈ کا ممبر نامزد کیا تھا۔لیکن انہیں شرکت کی دعوت کے فیصلے کے باوجود اجلاس التوا کا شکار ہے۔ اجلاس میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے گریڈ 22 میں ترقی کا خواب لیے کئی افسران گریڈ 21 کےانتظارمیں ہی ریٹائرڈ ہوگئے۔وفاقی سیکر ٹیریٹ میں نصف سے زائد سیکرٹریز کے عہدوں پر گریڈ اکیس کے افسر تعینات ہیں۔ صوبوں میں اآئی جی پولیس کی اآسامی گریڈ بائیس کی ہے لیکن گریڈ اکیس کے افسران تعینات ہیں۔گریڈ بائیس میں ترقی نہ ملنے کی وجہ سے گریڈ اکیس کے سینئر افسروں میں مایوسی اور بےچینی پائی جا تی ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 22 میں ترقی کا خواب لیے کئی افسران گریڈ 21 کے انتظار میں ہی ریٹائرڈ ہوگئے۔بورڈاجلاس میں تاخیر کی وجہ سےپولیس سروس کےغلام رسول گریڈ21میں ریٹائر ہوئے۔ پولیس سروس کےاحسان صادق کو بھی گریڈ 22 نہ مل سکا اور وہ بھی ریٹائر ہوچکے۔ پولیس سروس کےاشتیاق احمد، فیاض احمد، سلطان علی خواجہ، عبد القادر قیوم، صابراحمد اور خالد خٹک بھی گریڈ21 میں ریٹائر ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بورڈ میں تاخیرکے سبب پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسزکےخاقان مرتضیٰ اور حسن اقبال گریڈ 21 میں ریٹائر ہوئے۔سیکریٹریٹ گروپ کے بھی کئی افسران گریڈ 21 میں ریٹائرڈ ہوگئے جن میں ڈاکٹرعامر ارشاد شیخ،عامر محمود حسین، سیدخالد رضا، محمد سلمان، معراج انیس عارف، سلیم خان اور منیراحمد شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے اجلاس کی تیاریاں مکمل ہیں اور یہ اجلاس کسی بھی وقت بلایا جا سکتا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس دس مارچ کو طلب کیا ہوا ہے۔ ہائی پاورڈ بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلانا ضروری ہے تاکہ گریڈ بائیس میں ترقی کے نتیجے میں خالی ہونے والی پوسٹوں پر سی ایس بی کے اجلاس میں مزید افسروں کو ترقی دی جاسکے۔سی ایس بی کا اجلاس بھی دو سال کے بعد منعقد ہو گا۔

اہم خبریں سے مزید