اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ، جو اعلیٰ حکام کو پیش کر دی گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق اگنائٹ ویب سائٹ کو ایک سے زائد ہیکرز نے مختلف ممالک سے نشانہ بنایا ہیکرزکی حساس فائلوں اور ڈیٹا تک رسائی کی کوششیں ،ویب سائیٹ ہیکنگ سے کوئی براہ راست مالی نقصان نہیں ہوا ، ہیکر کی جانب سے تاوان کا مطالبہ نہیں کیا گیا تھا ،ذرائع کے مطابق رپورٹ کی سمری اور ٹائم لائن میں مبینہ طور پر بعض تضادات کی نشاندہی ہوئی ہے ، ہیکنگ کے لیے برطانیہ ، اٹلی ، پولینڈ اور سنگاپور کے آئی پیز کو استعمال کیا گیا ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیکر نے مواد مینجمنٹ سسٹم میں موجود کمزوری کا فائدہ اٹھایا، اگنائیٹ ویب سائیٹ کو متعدد آئی پی پتوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔