• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتے سے کراچی میں گراؤنڈ سعودی مسافر طیارہ جدہ پہنچا دیا گیا

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں ایک ہفتے سے فنی خرابی کا شکار سعودی ایئر لائن کا مسافر طیارہ کراچی سے جدہ پہنچا دیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بوئنگ 777طیارہ 27جون کو کراچی سے جدہ کیلئے پرواز ایس وی 701 کے طور پر ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی کا شکار ہوگیا تھا۔ پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے کی مرمت کا کام ایک ہفتے سے جاری تھا جو جمعرات کو مکمل ہوا۔ طیارہ پرواز ایس وی 9055 کے طور پرواز کرکے کراچی سے جدہ پہنچا۔
اہم خبریں سے مزید