• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کیلئے قائم سرچ کمیٹی میں ڈاکٹر اورنگزیب شامل

کراچی( سید محمد عسکری) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول کی سفارش پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کے تلاش کے لیے قائم کی گئی “سرچ کمیٹی” میں دیوان یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اورنگ زیب خان کو شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے اس طرح سرچ کمیٹی کے اراکین کی تعداد 9ہو گئی ہے اس سے دو ہفتے قبل 8 رکنی تلاش کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کی کا چئیرمین وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول کو مقرر کیا گیا تھا۔ کمیٹی کے باقی اراکین میں وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر، عارف سعید، سلمان اختر، سیکرٹری ایپکس کمیٹی جہانزیب خان، پرووسٹ، آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر انجم ہلائی اور ڈاکٹر محمد نسیم قیصرانی شامل تھے جب کہ سیکریٹر ی وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب کو کمیٹی کا سیکرٹری/ رکن مقرر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے موجودہ چیئرپرسن ڈاکٹر مختار کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے چیئرمین کی تقرری مسابقتی اور شفاف عمل کے تحت میرٹ پر کرنے کا فیصلہ سرچ کمیٹی قائم کی ہے۔ ایچ ای سی کے ایچ ای سی ایکٹ کے مطابق چیئرمین کو صرف ایک بار مدت میں توسیع دی جا سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید