راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف رٹ خارج کردی۔ عدالت نے مختصر حکم میں کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے سردار امبر محمود کی جانب سے دائر رٹ پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔