• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے عوام خود کو اکیلا نہ سمجھیں، صدرالدین راشدی، سردار رحیم سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کے چیف کوآرڈینیٹر اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ جی ڈی اے وفاقی اور سندھ کے بجٹ کو غریب عوام کے لیے موت کا پروانہ سمجھتی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب کی زندگی اجیرن ہوجائے گی زرداری لیگ سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال خراب اور ادارے تباہ وبرباد ہوچکے ہیں سندھ کی عوام خود کو اکیلا نہ سمجھے ان کے ساتھ جی ڈی اے کھڑی ہے جی ڈی اے کور کمیٹی کا اہم اجلاس پیر صاحب پگارا کی صدارت میں جلد منعقد کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر جی ڈی اے کے رہنماؤں ڈاکٹر صفدر علی عباسی سید زین شاہ اور سردار عبدالرحیم سے ملاقات کرتے ہوئے کی پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی خلاف ورزی پر سخت تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ کرپٹ نااہل 47 فارم پر جعلی حکمرانوں نے اپنی کرپشن کا بوجھ بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر ڈال دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید