• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی کمال اظفر کے گھر آمد، انتقال پر تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنر سندھ کمال اظفر، رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی کی والدہ اور پیپلز لائرز فورم سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ایڈوکیٹ سید در محمد شاہ اور ڈی آئی جی پیر محمد شاہ سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بلاول ہاوس ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ڈیفنس میں سندھ کے سابق گورنر کمال اظفر کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ انہوں نے کمال اظفر کے انتقال پر ان کی بیوہ ناہید کمال اظفر سے تعزیت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کمال اظفر کی عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، وقار مہدی اور سعید غنی نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ بعد ازاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جکھرانی ہاؤس بھی گئے جہاں انہوں نے رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی، مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے دعا کی۔ اپنےتعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز لائرز فورم سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ایڈوکیٹ سید در محمد شاہ اور ڈی آئی جی پیر محمد شاہ سے انکے والد کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید