• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بھی حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، شرجیل انعام میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تنقید برداشت کرتی ہے لیکن کوئی بھی حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا،حکومت سندھ نے محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور ایام عزا کے دوران مجالس و جلوسوں کے لئے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا۔مجالس کے لئے 14,546 جبکہ محرم الحرام کے جلوسوں پر 35,116 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جمعرات کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد میں آٹھ تا دس محرم کے دوران مجموعی طور پر 49,662 پولیس اہلکار تعینات رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ کمشنر کراچی نے 15 اپریل 2025 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت شہر کی 11 بڑی شاہراہوں پر چنگچی رکشاؤں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ پابندی پورے کراچی پر نہیں بلکہ مخصوص مرکزی سڑکوں تک محدود ہے اور یہ اقدام سندھ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کو منظم کرنا اور شہریوں کو سہولت دینا حکومت کا انتظامی اختیار ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ملک کے کسی اور حصے میں بھی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشے چلتے ہیں؟تعلیم کے شعبے پر بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 93,118 اساتذہ بھرتی کیے ہیں جن میں 58,613 مرد اور 31,075 خواتین شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید