• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطلاعات قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کا احتجاج

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات اور وزارت اطلاعات کے درمیان اختلافات ، چیئرمین کمیٹی کا احتجاج اجلاس برخاست کر دیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کے وقار کا سوال ہے ہم صرف اتنا جاننا چاہتے ہیں کہ سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کے ملازمین کو تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں، حکومت سے ایٹمی فارمولا نہیں مانگ رہے تنخواہوں کی تفصیلات طلب کیں، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کااجلاس چیئرمین پولین بلوچ کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں شریک اراکین کاکہنا تھا کہ انہیں آج کے اجلاس کاایجنڈا تاخیرسے بھجوایا گیا ہے اور اس پر بریفنگ بھی نہیں دی گئی۔ سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ سرکاری ٹی وی میں ہونے والی بھرتیوں اور تنخواہوں کی تفصیلات مانگی گئیں لیکن وزارت نے فراہم نہیں کیں۔اراکین کمیٹی نے اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ مسلسل شکایات کے باوجود حکومت کی جانب سے سنجیدگی نہیں دکھائی جا رہی۔سحر کامران نے مزید کہا کہ پی ٹی وی کی حالت اب شالیمار ریکارڈنگ کمپنی سے بھی زیادہ خراب ہو چکی ہے۔کہا گیا تھا کہ عید سے پہلے تنخواہیں دے دی جائیں گی لیکن وہ بھی نہیں دی گئیں۔اس موقع پرچیئرمین کمیٹی پولین بلوچ کاکہناتھاکہ ہم حکومت سے ایٹمی فارمولہ نہیں مانگ رہے۔ صرف تنخواہوں کے اعداد و شمار مانگے تھے لیکن وہ بھی چھپائے جا رہے ہیں۔ہم 19 تاریخ کو یہ تفصیلات مانگ چکے ہیں مگر حکومت تعاون نہیں کر رہی۔
اہم خبریں سے مزید