اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پی ایس کیو سی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی (آج) جمعہ کو ہونے والی 35 ویں میٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے، اب یہ میٹنگ 10جولائی کو ہو گی ،جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کی صدارت کرینگے، سیکرٹری پی ایس کیو سی اے کی طرف سے اس حوالے سے باقاعدہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں ہو گی ، جس میں سات نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔