• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود حکومت اپنے بین الاقوامی اور صوبائی ،مقامی تمام ٹیم کے مدد سے پاکستان سے انسداد پولیو کے ہدف کو جلد حاصل کر لے گی۔ وزیر اعظم نے یہ بات گزشتہ روزاپنی زیر صدارت انسداد پولیو کی ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران کہی ۔الاس میں انسداد پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے صدر و صدر گلوبل ڈیویلپمنٹ ، گیٹس فاؤنڈیشن ڈاکٹر کرسٹوفر ایلیاس کی زیر قیادت پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے اراکین نے شرکت کی۔وزیراعظم نے انسداد پولیو کی بھرپور کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا ہمیں پوری لگن اور سنجیدگی کے ساتھ اس امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ ملک بھر کے ہر بچے کو ویکسین کی متعدد خوراکیں ملیں اور وہ پولیو سے محفوظ رہے۔ انسداد پولیو کے لئے صوبائی ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں اور تعاون لائق تحسین ہیں۔ پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔ صوبائی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو پولیو کے خاتمے کے لئے یکجان ہو کر مزید تیزی سے کام کرنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید