اسلام آباد ( صالح ظافر) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بی جے پی حکومت کی ہدایت پر کشی پور کے کندیشوری علاقے میں سرکاری زمین پر قائم مزید 5 مسلم مزارات کو مسمار کر دیا گیا، یوں اب تک 538 مزارات گرائے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے مذہبی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم اقلیتوں نے اس مہم کو مذہبی تعصب قرار دیا ہے۔