• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق یا خلع کے بعد حق مہر واپس لینا شرعاً اور اخلاقاً درست نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے طلاق یا خلع کے بعد حق مہر کی واپسی اور اولاد کے خرچے متعلق اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب مرد اور عورت شادی کرتے ہیں تو عورت کو اس کے عوض حق مہر دیا جاتا ہے۔

 طلاق یا خلع کے بعد حق مہر واپس لینا شرعاً اور اخلاقاً درست نہیں، کیا مرد حق مہر واپس لینے کے بعد عورت کا شادی سے پہلے والا سٹیٹس بحال کر سکتا ہے؟ 

والد 3 لاکھ 51 ہزار روپے دو اقساط میں بچی کی والدہ کو ادا کر ے ،والدہ بچی کو ملاقات کیلئے لائیں، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بچی کے والد آدھی رقم عدالت میں پیش کریں جبکہ والدہ بچی کو ملاقات کیلئے عدالت لائیں۔

فاضل جج نے حق مہر کی واپسی اور بیٹی کو تسلیم نہ کرنے سے متعلق عزہ مسرور کی فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اہم حکم جاری کر دیا۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی نے بچی کے والد فہد تنویر کو 3 لاکھ 51 ہزار روپے دو اقساط میں بچی کی والدہ کو ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی۔

اہم خبریں سے مزید