• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے جرگہ تشکیل دیدیا، گنڈاپور، افغانوں کو صحت کارڈ دینے کا فیصلہ

پشاور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پشاور میں تعینات افعان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے اتوار کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی،وزیر اعلی نے کہا کہ افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیدیا، افغا نیوں کو صحت کارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول باہمی تجارت کے فروغ، علاقائی امن و استحکام، صوبے میں مقیم افعان شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تورخم پر پاک افغان سرحد کی عارضی بندش سے دونوں اطراف کے تاجروں اور عام لوگوں کو درپیش مشکلات پر گفتگو ہوئی جبکہ ماہ رمضان اور انے والے عید الفطر کے پیش نظر سرحد کو جلد سے جلد کھولنے کے لئے کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید