• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزہ ہمیں صبر، شکر اور دوسروں کی تکالیف کا احساس سکھاتا ہے، ناصر عباس

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ماہ مقدس کی آمد پر ‏تمام اہل ایمان کو مبارک دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ بابرکت مہینہ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا ذریعہ ہے، یہ عبادت، صبر، تقویٰ اور قربِ الٰہی کا مہینہ ہے، جس میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں نازل ہوتی ہیں، ‏یہی وہ مقدس وقت ہے جب قرآن کریم کا نزول ہوا اور ہمیں ہدایت کا راستہ عطا کیا گیا، روزہ ہمیں صبر، شکر اور دوسروں کی تکالیف کا احساس سکھاتا ہے، یہ مہینہ نیکیوں میں سبقت لے جانے، دلوں کو جوڑنے، محتاجوں کا خیال رکھنے اور اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا بہترین موقع ہے، انہوں نے کہا کہ ‏آئیے اس رمضان کو اپنے گناہوں کی بخشش، نیک اعمال میں اضافہ اور اپنے دلوں کی پاکیزگی کا ذریعہ بنائیں، نماز، تلاوتِ قرآن، درود و استغفار اور صدقہ و خیرات کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کریں، اس بابرکت ماہ کی پاکیزہ سعادتوں سے بہرہ مند ہو کر قرب خدا وندی کے حصول کو ممکن بنائیں، ایسے گھرانے جو مشکل و تنگدستی میں گزر بسر کر رہے ہیں انہیں ضروریات زندگی کی اشیاء باہم پہنچا کر رمضان المبارک میں دہرا اجر وثواب کمائیں، ثروت مند اور صاحب استطاعت افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے گرد و نواح میں ایسے گھرانوں کو نظر میں رکھتے ہوئے انکی ضروریات کو عزتمندانہ طریقے سے پورا کریں۔
اسلام آباد سے مزید