• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)وومن پولیس سٹیشن نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،خاتون (الف) نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ گلگشت میں ایک مال پر کام کرتی تھی جہاں واجد اسکے ساتھ کام کرتا تھا، دونوں کی دوستی ہوگئی، واجد نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اپنے دوست شعیب کے ساتھ مل کر اسکو دھمکیاں دیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کے تحقیقات شروع کردیں، پولیس بستی ملوک نے خاتون پر تشدد کرنے والے اس کے خاوند اور بیٹوں پر مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو ارشاد بی بی نے درخواست دی کہ اس کے خاوند غلام یٰسین نے بیٹوں کے ہمراہ اس کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کردی، پولیس تھانہ چہیلک نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو طالبہ (ش) نے اطلاع دی کہ وہ طالبہ ہے عدنان نامی شخص اسکو بار بار کال کرکے تنگ کرتا ہے اور کالج جاتے ہوئے راستے میں روک لیتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، تاہم ملزم کو تاحال گرفتار نہ کرپائی ہے،پولیس تھانہ شاہ شمس نے نوازشریف زرعی یونیورسٹی کی دیوار پر نصب لوہے کی تار چوری کرنے کا مقدمہ نا ملزمان افراد پر درج کرلیا، پولیس کو یونیورسٹی سیکورٹی سپر وائزر نے اطلاع دی کہ نامعلوم افراد یونیورسٹی کی دیوار پر لگی لوہے کی تار چوری کرکے لے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کریں۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے خاتون پر تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا پولیس کو خاتون نے اطلاع دی کہ وہ والدہ کی تیمار داری کے بعد اپنے گھر واپس جارہی تھی کہ یونس نامی شخص نے اسکو زبردستی اپنی دکان میں لے گیا اسکو تشدد کا نشانہ بنایا اور زیادتی کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔پولیس مخدوم رشید نے قومی شاہراہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کو پی ایچ پی اہلکار نے استغاثہ دیا کہ عابد نامی ٹرک ڈرائیور نے مقرر کردہ وزن سے زیادہ لوڈ ٹرک پر لوڈ کیا ہوا تھا اور شاہراہ کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارؤائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید