ملتان ( سٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ضلع ملتان کے زیر اہتمام انر ویل ملتان سینٹرل کلب کے اشتراک سے رمضان پیکیج کے تحت 100خاندانوں میں راشن تقسیم ، قرآن پاک کے نسخے بھی دئیے گئے، اس سلسلہ میں قرآن انسٹی ٹیوٹ سبزہ زار کالونی بوسن روڈ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انر ویل ملتان سینٹرل کی صدر زیبا جاوید نے کہا کہ ہمیں اپنے مستحق بہن بھائیوں کا خیال رکھنا چاہیے اور مخیر حضرات بڑھ چڑھ کراس خیر کے کام میں حصہ لیں ،اس موقع پر بچیوں میں 20 قرآن پاک بھی تقسیم کیے گئے۔