ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے شراب پی کر غل غباڑہ کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نےڈکیتی اور چوری کے الزام میں 10مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے فراڈ اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں عورت سمیت دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔چہلیک پولیس نے ملزم عرفان مسیح سے 5لیٹر شراب ملزم نعمان سے 15لیٹر شراب ممتاز آباد پولیس نے ملزم نیاز احمد سے 2000گرام بھنگ گلگشت پولیس نے ملزم دستگیر سے 1050 گرام چرس بی زیڈ پولیس نے ملزم عدنان سے 1020گرام چرس جبکہ دولت گیٹ پولیس نے ملزم عمران سے 5لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نےشہری کا موبائل لیکر فرار ہونے کے الزام میں عورت سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ممتاز آباد پولیس نے ملزم رضوان احمد سے پسٹل قادر پورراں پولیس نے ملزم شمشیر سے پسٹل دوگولیاں جبکہ صدر جلالپور پولیس نے ملزم مدنی سے پسٹل برآمد کرلیے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔