ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر عامر کریم نے سہولت رمضان بازار کا دورہ کیا،اشیاء خوردونوش کی کوالٹی چیک کی اور شہریوں سے ملاقات کی،انہوں نے شہریوں کی سہولت کیلئے کاونٹرز بڑھانے اور سپلائی ڈبل کرنے کی ہدایت کیانہوں نے کہا کہ عوام کو ماہ رمضان میں مہنگائی سے بچانے کیلئے میگا کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی مصنوعی اضافہ افسوسناک ہے۔