ملتان (سٹاف رپورٹر) غریبوں کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کم کی جائے ، پٹرول کی قیمتوں میں پچاس پیسے فی لیٹر کمی مذاق کے سوا کچھ نہیں ، ان خیالات کا اظہار سرائیکی رہنما ظہور دھریجہ ،مہر مظہر کات اور شریف خان لاشاری نے سرائیکی اجرک فیسٹیول کی جاری تقریبات کے موقع پر ملاقات میں کیا ، اس موقع پر ندیم خان لاشاری اور بابا ممتاز دھریجہ موجود تھے ،سرائیکی رہنمائوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے وسیب دشمنی کی رفتار تیز کر دی ہے ، صوبہ تو کیا دینا تھا ، سول سیکرٹریٹ بھی ختم کر دیا ہے۔