ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹر نیشنل پا کستان عاطف منیر نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا شعار عین اسلامی عبادت ہے اور ماہ رمضان ا لمبارک کا مہینہ ہمیں خدا کی راہ میں خرچ کر نے کادرس دیتا ہے اور اس ما ہ میں کی گئی ایک نیکی کا ثواب ستر نیکیوں کے برابر ملتا ہے ، ہمیں اپنی زکوٰۃ،صدقات،خیرات کو معاشرے کی بھلائی کے کا موں پر خرچ کر نا چا ہیے اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں جن نعمتوں سے نوازاہے، ان نعمتوں کو لوگوں کے ساتھ با نٹیں جن کے پاس وسائل کی کمی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پر یمئیر لائنز کلب کی وزٹیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب سے فرسٹ وائس ڈسٹر کٹ گو رنر ڈاکٹر نثار احمد نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ لائنز کا مقصد ہی خد مت انسانیت ہے، ملتان پر یمئیر لائنز کلب ایک فعال کلب ہے جو معا شرے میں سماجی تبدیلی اور حقیقی ترقی کے لیے کو شاں ہے،وزٹیشن سے سیکرٹری نورالامین خاکوانی، ڈسٹر کٹ چیئرپرسن ریاض، زوہیب،ڈاکٹر شہزاد خالد، میاں امتیاز،عبدالرحمن،حامد بشیر،میاں بشیر نے خطاب کیا۔