• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک مشتاق حسین شجرا انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں سید یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سیاسی و سماجی رہنما ملک عاشق علی شجرا کے بڑے صاحبزادے و سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ملک مشتاق حسین شجرا طویل علالت کے بعد وفات پاگئے ،ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز پاور سٹیشن پیراں غائب کے گراسی گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ علامہ ارشد سعید کاظمی نے پڑھائی ، نماز جنازہ میں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی ، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ، احمد حسن ڈیہڑ، سابق مشیر جاوید اختر انصاری ، واصف راں ، سابق ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سیدین نقوی ، پروفیسر ڈاکٹر عباس نقوی ،ملک عدنان ڈوگر، عمران ارشد سمیت سیاسی و سماجی شخصیات،اہل علاقہ ،معززین شہر اور مقامی لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ، سید یوسف رضا گیلانی نے ملک عاشق علی شجرا سے ان کے فرزند کے انتقال پر تعزیت کی اور ایصالِ ثواب کےلئے دعا کرائی۔
ملتان سے مزید