ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی محروم ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقہ سے کاشف کی موٹرسائیکل ،حیدر کا موبائل فون چوری ،تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے نامعلوم افراد واصف کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے، اسی تھانے کی حدود سے ساجد کا موٹرسائیکل جب کہ حماد کا موبائل فون چوری ہوگیا،تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے حکیم کی موٹرسائیکل اور علی رضا کے موبائل فون چوری کرلئے گئے ،تھانہ صدر کے علاقہ سے رضوان اور الیاس کی موٹرسائیکل چوری ہوگئیں، تھانہ الپہ کے علاقہ سے ثنااللہ کے جانور جب کہ غلام مرتضیٰ کے گھر سے انورٹر چوری ہوگیا،تھانہ قادرپورراں کے علاقہ سے مسلح افراد سجاد سے نقدی و موبایل فون چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے حسنین کی فیکٹری سے پانچ لاکھ مالت کے شاپر چوری ہوگئے، اسی تھانے کی حدود سے نعمان کے بھانے سے موٹرسائیکل و دیگر سامان چوری کرلیا گیا، بستی ملوک کے علاقہ سے ساجد کے جانور چوری ہوگئے، صدر شجاع آباد کے علاقہ سے غلام نازک موٹرپمپ چو ری ہوگیا۔