ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر کےسکولوں میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کافیصلہ، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس طلب کرلی گئیں ،تفصیل کے مطابق پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے نے الرٹ جاری کردیا کہ موسم میں تبدیلی کے بعد ڈینگی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس لئے انسداد ڈینگی مہم پورے جوش وخروش سے شروع کی جائے۔