• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس کمپنی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، سحری میں گیس غائب

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پہلی ہی سحری میں گیس غائب ہونے سے گیس کی بلاتعطل فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عوامی حلقوں کے مطابق گیس حکام کے اعلانات کے باوجود مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کی پہلی سحری میں گیس نہ آنے کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، کئی علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو گھروں میں سحری کی تیاری میں مشکل پیش آئی اور ہوٹلوں پر عوام کا رش لگ گیا، بتایا گیا ہے کہ سحری میں لوگ گیس کا انتظار کرتے پائے گئے، ڈھوک کالا خان، خرم کالونی، صادق آباد میں بھی گیس نہ آنے کی شکایات موصول ہوئیں، اس حوالے سے، ترجمان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں گیس صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی، سحر اور افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی کا عزم کیا ہے، گیس کی بلا تعطل اور مستحکم فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات بھی کیے ہیں، گیس فراہمی یا کم پریشر کی شکایات کے لیے صارفین کو سوئی ناردرن ہیلپ لائن 1199 پر رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملتان سے مزید