• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا روس کیخلاف جارحانہ سائبر آپریشن معطل

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو

امریکا نے روس کے خلاف جارحانہ سائبر آپریشن اور منصوبہ بندی معطل کر دی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے روس کے خلاف امریکا کے تمام سائبر آپریشن بشمول جارحانہ کارروائیوں کو روکنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حکم روس کے خلاف امریکی کارروائیوں کے مجموعی از سرِ نو جائزے کا حصہ تھا، تاہم پینٹاگون کے اس فیصلے کی مدت اور دائرہ کار واضح نہیں ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حکام نے تشویش ظاہر کی ہے کہ اس فیصلے سے امریکا روسی سائبر حملوں کے لیے زیادہ کمزور ہو سکتا ہے۔

ایک سینئر دفاعی اہلکار نے سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ آپریشنل سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہم سائبر انٹیلی جنس منصوبوں یا آپریشنز پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے، تاہم سائبر ڈومین سمیت تمام آپریشنز میں جنگجوؤں کی حفاظت سے بڑھ کر سیکریٹری پیٹ ہیگستھ کی کوئی ترجیح نہیں ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید