• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: ڈرائیور نے گاڑی راہ گیروں پر چڑھادی، ایک ہلاک، 25 زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جرمنی کے شہر مینہئم میں ڈرائیور نے گاڑی راہ گیروں پر چڑھادی۔ واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ 

برلن سے مقامی میڈیا کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ پیر کو جرمنی کے مغربی شہر فرینکفرٹ سے 52 میل جنوب میں موجود شہر مینہیم میں پیش آیا جہاں لوگوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعے میں متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں لیکن اس وقت یہ بتانا مشکل ہے کہ کتنے زخمی ہونے والے بری طرح زخمی ہیں۔

پولیس نے لوگوں سے کہا کہ وہ مرکزی علاقے سے دور اور اپنے گھروں پر رہیں۔ 

ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن ابھی یہ معلوم نہیں کہ واردات کا ارتکاب کرنے والے اور ہیں یا نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید