• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ زیلنسکی تلخی، سوشل میڈیا پر طرح طرح کی میمز بنائی جانے لگیں


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے درمیان تلخی  کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کو نیا موضوع مل گیا، طرح طرح کی میمز بننے لگيں۔

زبانی کلامی ہوئی جنگ کو سوشل میڈيا کے منچلوں نے آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے دو بدو لڑائی میں ڈھال دیا، رنگین تبصروں نے دیکھنے والوں کی تفریح دو بالا کر دی۔

ایک اے آئی ویڈيو میں دکھایا گیا کہ زيلینسکی اور ٹرمپ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، ایک اور اے آئی ویڈیو میں ٹرمپ زیلنسکی کو ہلکے ہلکے تھپڑ لگاتے دکھائی ديے۔ 

کسی نے ٹرمپ کی ایپرن والی تصویر لگائی، اِس تصویر پر لکھا "اگلی بار سوٹ پہن کر آنا" سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی جیسے ٹرمپ نے زیلنسکی کو اُلٹا لٹکا دیا ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے درمیان اوول آفس میں سخت بحث ہوئی تھی، جس کے بعد زیلنسکی بغیر کسی معاہدے پر دستخط کیے وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

اس مجوزہ معاہدے کے تحت یوکرین کے معدنی وسائل میں امریکی شراکت داری کو حتمی شکل دی جانی تھی، لیکن شدید اختلافات کے باعث یہ معاہدہ منسوخ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید