کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد عاقب جاوید کا عبوری کوچ کی حیثیت سے معاہدہ ختم ہوگیا تھا لیکن پی سی بی نے معاہدے میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے جبکہ شاہد اسلم کو فارغ کرکے محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ انہیں مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش شروع ہونے تک اپنی مدت میں توسیع کے لیے کہا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے دورے میں پلیئر سپورٹ اسٹاف میں نوید اکرم چیمہ (ٹیم منیجر)، عاقب جاوید (عبوری ہیڈ کوچ) ، اظہر محمود (اسسٹنٹ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، محمد مسرور (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ بٹ ( انالسٹ )، ارتضی کمیل (سیکیورٹی منیجر) ، ڈاکٹر واجد علی رفائی (ٹیم ڈاکٹر)، سید نعیم احمد (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) اور سرجیو باسل مولنز ( میسیور) شامل ہیں۔