• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا سیمی فائنل: لاہور میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا مدمقابل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کیویز نے حال ہی میں پاکستان میں سہ فریقی ٹورنامنٹ جیتا ہے اور پاکستان کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شکست دی تھی۔2000 میں نیوزی لینڈ نے یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ پروٹیز ٹیم بھی زبردست فارم میں ہے ۔ آخری گروپ میچ میں اس نے انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔ مارکرم انگلینڈ کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکارہوئے تھے ۔ وہ سیمی فائنل میں دستیابی کیلئے فٹنس ٹیسٹ سے گزریں گے ۔ سیمی فائنل میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور آسٹریلیا کے پال رائفل امپائرز جبکہ میچ ریفری رانجن مدوگالے ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید