• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا تجربہ: پریذیڈنٹ کپ فائنل رات میں ہوگا

کراچی (عبدالماجد بھٹی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا تجربہ کرتے ہوئے منگل سے پریذیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچ روزہ فائنل رات میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ افطار کے بعد ساڑھے سات بجے شروع اوررات ڈھائی بجے ختم ہوگا۔ عام طور پر کراچی میں رمضان میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہوتے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے ٹورنامنٹ اسٹیٹ بینک اور سرکاری ٹی وی کے درمیان فائنل پوری رات جاری رہے گا۔ رمضان ہی میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بھی ہوگا اس لئے کراچی میں اس سال بہت سارے رمضان ٹورنامنٹ نہیں ہوسکیں گے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں فائنل شب ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ ساڑھے نو سے9.50 تک چائے کا وقفہ ہوگا۔ دوسرا سیشن 9.50سے11.50تک ہوگا۔ ڈنر بریک11.50سےصبح ساڑھے بارہ بجے تک ہوگا۔ جبکہ میچ کا آخری سیشن ساڑھے بارہ بجے سے ڈھائی بجے تک ہوگا۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اسے تماشائیوں کی کتنی پذیرائی ملتی ہے۔

اسپورٹس سے مزید