کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا فائنل منگل سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سرکاری ٹی وی کی ٹیم کے درمیان راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ پانچ روزہ فائنل نائٹ گیم ہوگا جو پنک بال سے کھیلا جائے گا۔ میچ کاآغاز شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔ فاتح ٹیم کو 50لاکھ جبکہ رنر اپ 25 لاکھ روپے کی رقم حاصل کرے گی۔