راولپنڈی (ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مختلف حکومتی ہتھکنڈوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ جو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کرونگا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کےکان میں کوئی تکلیف نہیں نہ کوئی اور بیماری ہے ، افواہ چل رہی ہے بانی کے دماغ میں انفیکشن ہے جبکہ وہ بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے ‘منگل کوہماری بشری اور بانی دونوں سے ملاقات ہوئی ہے‘بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے، بانی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں‘ نہ کوئی اور بیماری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹاؤٹ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افواہیں پھیلاتے ہیں۔