• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چیمبر کے الیکشن میں بے قاعدگیوں کا الزام درست تسلیم، کالعدم قرار

کراچی ( سہیل افضل )ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن ( ڈی جی ٹی او ) نےکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کو غیر شفاف اور بے قاعدگیوں سے بھر پور ہونے کے الزام کو درست تسلیم کرتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا ہے ،ڈی جی ٹی او نے60روز میں نئے الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے وزارت تجارت سے کراچی چیمبر میں ایڈمنسٹریشن کے تقرر کی سفارش کی ہے،ڈی جی ٹی او کی جانب سے 3مارچ کو جاری کردہ فیصلے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن ( ڈی جی ٹی او میں اپوزیشن گروپ بی ایم اے کے ارشد خورشید اور دیگر نے درخواست جمع کرائی تھی جس میں کراچی چیمبر کے الیکشن میں بے قاعدگیوں ،ٹریدقوانین کی خلاف ورزیوں،ووٹرز لسٹ میں ہیر پھیر،فیس میں اضافے،اور ڈی جی ٹی او کے واضح احکامات نہ ماننے کے الزامات عائد کئے گئے تھے،درخوست میں الیکشن کمیشن پر مکمل جانبداری اور دھاندلی کے الزامات بھی لگائے گئے جس پر ڈی جی ٹی او نے دونوں فریقین کے وکلا کو سننے کے بعد فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید