• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے فیصل چوہدری کو جیل معاملات میں معاونت سے روکدیا

راولپنڈی (ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا۔ادھر تحریک انصاف کے وکیل تابش فاروق نے بتایا ہے کہ بشری بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے اپنے 4 فوکل پرسن مقرر کیے ہیں۔ منگل کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی قیادت‘ سینئر وکلاء اور فیملی ممبران نے ملاقات کی۔انہوں نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا اور جیل معاملات پر قانونی معاونت کیلئے وکیل ظہیر عباس چوہدری کو کام سونپ دیا۔علاوہ ازیں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تابش فاروق کا کہناتھاکہ بشری بی بی نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردیئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید