• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا۔ملزمان نے سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینے کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود نشینل ہائی وے قائد آباد پل کے ساتھ گیس سلنڈر کی دکان کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 48 سالہ عمران ولد فیروز کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او راجہ عباس کے مطابق مقتول امن ٹیکسٹائل مل کا کیشئر تھا۔منگل کو مقتول سمیت مل کے چار ملازمین سیکورٹی گارڈ کے ہمراہ ہائی روف میں نکلے تھے۔پہلے وہ منزل پمپ کے قریب واقع نجی بینک گئے اور واپسی پر قائد آباد پل کے ساتھ گیس سلنڈر کی دکان پر گھریلو ضرورت کے لیے سلنڈر لینے کیلئے رکے۔اس دوران موٹر سائیکل سوار تین مسلح ملزمان وہاں پہنچے اور نے ان سے لوٹ مار کی کوشش کی، ملزمان نے سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ چھینا تو مقتول نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی۔
اہم خبریں سے مزید