کراچی(طاہرعزیز / اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کراچی میں اربوں روپے لاگت کےمزید 9 نئےمنصوبے شروع کرنے جا رہی ہےان منصوبوں میں مختلف مقامات پر فلائی اوورز اورایلیویٹڈ یو ٹرن شامل ہیں ان ترقیاتی اسکیموں میں نارتھ کراچی میں پاور ہاوس چورنگی،4 کےچورنگی اور نیشنل ہائی وے پربھینس کالونی جانے کے لئےاختر عارفانی ولیج کے قریب ریلوے لائن پرڈبل ٹریک فلائی اوور بنائے جائیں گے جبکہ گلستان جوہر اور جوہر موڑ کے درمیان پرفیوم چوک ،گلشن اقبال میں موتی محل اور شاہراہ فیصل پر لال کوٹھی کے مقام پر ایلیویٹڈیو ٹرن بنانے کے لئے فزیبلٹی آخری مراحل میں ہےبعض دیگر منصوبوں کو بھی فائنل کیا جا رہا ہے۔ بھینس کالونی کے لئے ریلوے ٹریک پرفلائی اوورکلک کے فنڈسے تعمیر کیا جائے گاکے ایم سی کو اس کی ذمہ داری سونپی گئی ہےیہ دو رویہ اور ہر ٹریک40فٹ چوڑا ہو گااس کی لاگت کا تخمینہ ایک ارب70 کروڑ روپے ہے ڈیڑھ کلو میٹرطویل فلائی اوور کے لئے ٹینڈر تین کمپنیوں نے ٹینڈر ڈالے تھے لیکن وہ کوالیفائی نہ کر سکیں ۔ اب دوبارہ ٹینڈر کئے جا رہے ہیں اس پروجیکٹ کی تکمیلی مدت دو سال ہو گی دیگر منصوبے کے ڈی اے کا محکمہ انجینئرننگ مکمل کرے گااس کے چیف انجینئرنے تمام یوٹیلٹی سروسز فراہم کرنے والی ایجنسیز کو خط ارسال کر دیئے ہیں تاکہ کام شروع ہونے سے پہلے جہاں ضروری ہولائنوں کی شفٹنگ یقینی بنائی جا سکےمحکمہ بلدیات کے ان منصوبوں پر جلد کام کا آغاز ہو جائے گا۔