اسلام آباد( نمائندہ جنگ) حکومت نے بلال بن ثاقب کو پاکستان کرپٹو کونسل کیلئے وزیر خزانہ کا مشیر تعینات کر دیا۔بلال بن ثاقب کو فوربز نے 30 سال سے کم عمر کی ان 30شخصیات کی فہرست میں شامل کیا وہ ویب 3سرمایہ کار، اسٹرٹیجک مشیر اور بلاک چین کی دنیا کے معروف رہنما ہیں ، کنگ چارلس تھری، آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم اور میئر آف لندن نے کمیونٹی کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں سراہا ہے، انہیں 2023 میں برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ بھی دیا گیا، اس کے علاوہ انہوں نے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کیلئے ان کی خدمات پر ایم بی ای (ممبر آف دی برٹش ایمپائر) کا اعزاز بھی حاصل کیا۔