• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی قیمت میں اضافہ، رمضان آتے ہی شکر 15 سے 20 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) چینی کی قیمت میں اضافہ ، رمضان آتے ہی چینی 15سے 20روپے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔رمضان المبارک شروع ہوتے ہی کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت میں 15 سے 20روپے اضافے سے 165سے 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ رمضان سے پہلے چینی کی قیمت 130سے 140روپے فی کلو تھی، چینی کے 50کلو کے تھیلے کے نرخ 7870 روپے پر جاپہنچے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق رمضان المبارک سے قبل چینی کا 50کلو کا تھیلا 6100روپے کا تھا، جس میں 1770روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید