کراچی(افضل ندیم ڈوگر)قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھجور بیچنے پر پاکستانی نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرکے بھکاری ڈیکلیئر کر دیا۔ جسے کراچی سے سعودیہ جاتے ہوئے بلیک لسٹ ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق محمد ولید کو بدھ کی صبح پرواز ایکس وائی314پر کراچی سے درست ویزہ اور دستاویزات پر سعودی دارالحکومت ریاض جا رہا تھا کہ امیگریشن کے دوران مسافر کا نام ائی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ کے طور پر سامنے آیا تو اسے امیگریشن نے آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق نوجوان کو قطر میں بھیک مانگنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ نوجوان کو انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا مسافر کے بیان کے مطابق وہ بھیک نہیں مانگتا تھا بلکہ دوحا میں کھجور بیچنے پر اسے پولیس نے پکڑ کر بھکاری ڈیکلیئر کردیا تھا۔