• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین ایریا کے باعث طیب اردوان انٹر چینج پر بننے وا لے روڈ کٹ کی فوری مرمت کر کے بحال کر دیا گیا، سی ڈی اے اہلکار

اسلام آباد ( جنگ نیوز)  طیب  اردوان انٹر چینج( نائنتھ ایوینیو) پر بننے والے روڈ کٹ کو بارش کے فوری بعد کنکریٹ سے مرمت کر کے بحال کر دیا گیا ۔ سی ڈی اے کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق جناح ایونیو اورنائنتھ ایوینیو کے آر پار پاس انڈر پاس اور فلائی اوور کے راستے میں آنے والی سروسز کو شِفٹ کرنے کیلئےبہت سی سروسز کو کراس کیا گیا تھا ۔ نائنتھ ایوینیو کے دونوں اطراف گرین ایریا اور پارک ہیں اور اس گرین ایریا میں جذب شدہ بارشی پانی ایک سروسز روڈ کٹ میں گیا تھا۔ ان کے مطابق بارش کے فوری بعد اس روڈ کٹ کو کھول کر گیلی مٹی کو نکالا گیا اور روڈ کٹ کو کنکریٹ سے مرمت کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید