• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں تعینات چھ پولیس افسروں کے تبادلے کر دیے گئے۔ گریڈ 19 کے اے آئی جی عبدالحق عمرانی سے اے آئی جی آپریشنز اور آئی ٹی کی ذمےداریاں واپس لےلی گئی ہیں اب وہ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ڈویلپمنٹ کے فرائض انجام دیں گے۔ گریڈ 18 کے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ارسلان شاہ زیب کو تبدیل کرکے اے آئی جی آپریشنز اور آئی ٹی ،تقرری کے منتظر گریڈ 18 کے ایس پی عثمان طارق بٹ کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن تعینات کر دیا گیا ۔ایس پی صدر خان زیب کو تبدیل کر کے ایس پی ڈولفن اور پٹرولنگ ،تقرری کے منتظر ایس پی عبدالقیوم کو ایس پی صدر، ایس پی ڈولفن اور پٹرولنگ اقبال خان کو تبدیل کر کے ایس پی وی وی آئی پی روٹس تعینات کر دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید