• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیرہسپتال کے سکیورٹی گارڈز کی 3ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) ) بے نظیر بھٹو ہسپتال کے سکیورٹی گارڈزنے 3ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کردی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ سرکاری ہاسپیٹل میں سکیورٹی اور صفائی کانظام آؤٹ سورس ہے اور سیکورٹی کی ذمہ داریاں ایک نجی کمپنی کے پاس ہیں جو مبینہ طور پر ایک ایم پی اے کی ملکیت ہے ۔سکیورٹی گارڈزکاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کم ازکم تنخواہ 37ہزار روپے مقرر ہے لیکن انہیں 25ہزار سے 28ہزار روپے تک ماہانہ اجرت دی جاتی ہےاور اس پر مزید ستم کہ گزشتہ تین ماہ سے انہیں تنخواہ بھی نہیں ملی ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر انہیں گزشتہ تین ماہ کی تنخواہیں دلوائی جائیں ۔
اسلام آباد سے مزید