• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کےگرفتار 7 کارکنوں کی ضمانت منظور

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکہ نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں گرفتار 7 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دےدیا۔ گذشتہ روز درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے سردار مصروف ، مرتضی طوری، آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے پچاس پچاس ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض تمام 7 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان کی درخواست ضمانتیں سول جج احمد شہزاد گوندل نے پہلے مسترد کی تھیں۔ ملزمان نے ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کررکھی تھی۔
اسلام آباد سے مزید