• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی میں سوار افراد سے 100 بوتل شراب برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) 2 شراب سپلائرز کوگرفتار کرکے100 بوتل شراب برآمد کرلی گئی۔تھانہ آراے بازار پولیس نے ایک مشکوک کار کو چیک کیا تو اس میں سوار ملزموں سلیمان اور شیراز سے 100 بوتل شراب، پیکنگ کا سامان (سٹیکرز، ڈھکن اور خالی بوتلیں) برآمد ہوئیں،جس پر دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔ ملزمان کے زیر استعمال کار بھی قبضہ میں لے لی گئی ، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ عید پر جعلی شراب بنا کر فروخت کرتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید