اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ایف آئی اے کے گریڈ 19 کے دو اور گریڈ 18 کے تین افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر( ایڈمن) پشاور قاضی عبدالحمید کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور زون ،ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پشاور زون سید رضوان شاہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پشاور، ڈپٹی ڈائریکٹر باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سعد اللہ خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ سیل پشاور، ہیڈ کوارٹر میں انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ریاض خان کو انسداد دہشت گردی ونگ لاہور ، ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد دہشت گردی ونگ ہیڈ کوارٹر رئیس احمد باجوہ کو امیگریشن چیک پوسٹ فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ مقرر کر دیا گیا ۔