• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشنسپر مارکیٹ کے نومنتخب عہد یداروں نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(جنگ نیوز)نو منتخب ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن سپر مارکیٹ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،چئیرمین فاؤنڈر گروپ طارق صادق نے نومنتخب یونین سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی،صدر سمال چیمبر اویس احمد،سرپرست اعلیٰ سپر مارکیٹ عبدالرؤف عالم،ظفر بختاوری،خالد اقبال ملک، ملک زبیر،اعجاز عباسی،میاں شوکت مسعود،جنرل سیکرٹری سی بی اے یونین چوہدری یسین،کاشف چوہدری،اجمل بلوچ سمیت بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے اتحاد پر زور دیا۔اس موقع پر صدر شہزاد عباسی،جنرل سیکرٹری ثاقب عباسی،سینئیر نائب صدر یحییٰ شیخ،حارث بختاوری سمیت دیگر نے حلف اٹھایا۔
اسلام آباد سے مزید