• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، کمشنر

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے جھیکا گلی ڈیویلپمنٹ پلان کا جائزہ لینے کے لئے مری کا دورہ کیا۔ انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جھیکاگلی چوک کی ری ماڈلنگ میں اسے کشادہ کرنے کے ساتھ ساتھ بیریر روڈ اور کوہالہ برج کی کی طرف ایڈیشنل سلپ لائنز کا سکوپ رکھا گیا ہے۔ اسکا مقصد چوک میں ٹریفک جام کے مسئلے کا حل اور سلوپ کو مضبوط بنانا ہے جسکے لئے 9اعشاریہ65 کنال جگہ درکار تھی۔سائٹ سے کھوکھے اور سٹریکچر ہٹا کر اسے کلیئر کر دیا گیا ہے جہاں اب سول ورک شروع ہو گا۔ لینڈ آیکوزیشن کی مد میں LAC کو 997ملین دئیے جا چکے ہیں ۔ اپریل 2024 سے شروع کیے گئے اس پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے بارہ ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے ۔
اسلام آباد سے مزید